وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز(Maryam Nawaz) نے اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے لندن کے نجی دورے کے دوران سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات کی مد میں 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کا چیک سرکاری خزانے میں جمع کرا دیا۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں مریم نواز کی جانب سے رقم جمع کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری طیارے کے استعمال کے تمام اخراجات ادا کر دیے ہیں۔
حنا پرویز بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز نے سرکاری خزانے میں 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے جمع کرائے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے نجی دورے کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال پر اس سے قبل سوشل میڈیا پر بحث اور تنقید سامنے آئی تھی، جہاں ناقدین کی جانب سے سرکاری وسائل کے استعمال پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔
مزیدپڑھیں:بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرکاری طیارے کے استعمال پر آنے والے اخراجات ادا کر دیئے۔مریم نواز صاحبہ نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے جمع کرا دیے۔کچھ یو ٹیوبرز کیلئے آج شرم کا مقام ہے جو اس موضوع پر سیاست کر رہے تھے۔۔ pic.twitter.com/6qEMZOlkEZ
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) September 17, 2026
حنا پرویز بٹ کے مطابق مریم نواز کی جانب سے جمع کرایا گیا چیک آئندہ روز کیش ہو جائے گا۔









