جنوبی افریقہ کے سابق سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز (ab de villiers )نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں اپنی جارحانہ بیٹنگ سے شائقین کو ایک بار پھر حیران کردیا ہے۔
انہوں نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کے خلاف پہلے میچ میں صرف 39 گیندوں پر 70 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
دوسرے میچ میں انہوں نے مزید تباہ کن بیٹنگ کرتے ہوئے محض 40 گیندوں پر 111 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز کھیلی، اس دوران انہوں نے 6 چوکے اور 11 چھکے لگائے۔
مسٹر 360 کے نام سے مشہور ڈی ویلیئرز نے 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہا تھا تاہم ان کی بیٹنگ کی مہارت اور جارحانہ انداز اب بھی برقرار ہے۔
مزید پڑھیں:دنیا کا حیرت انگیز طیارہ جس نے سب کو چونکا دیا
وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے 114 ٹیسٹ، 228 ون ڈے اور 78 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔
مسلسل دو فتوحات کے بعد جنوبی افریقی چیمپئنز کا اگلا مقابلہ ہفتے کو شارجہ میں بھارت چیمپئنز سے ہوگا۔









