ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، سکیورٹی فورسز(Security forces) کی مؤثر کارروائی میں 12 خوارج اور افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کرنے والے خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت کا پتا چلایا گیا،خوارج کی دراندازی میں معاونت کیلئے افغان طالبان کی چوکیوں سے بھی فائرنگ کی گئی، پاک افغان سرحد پر شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار ہدایت امان شہید ہو گئے،شہید نائب صوبیدار ہدایت امان کا تعلق ضلع غذر سے تھااوران کی عمر 40 سال تھی۔
مزیدپڑھیں:نیپال میں ایک اور سیلاب نے تباہی مچا دی
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان حکومت اپنی سرزمین دہشت گرد تنظیموں کے استعمال سے روکنے میں ناکام رہی ہے،افغان طالبان حکومت سرحد پار دہشت گردی میں سہولت کاری اور سرپرستی کر رہی ہے،افغان طالبان حکومت انسدادِ دہشت گردی کی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مسلسل ناکام رہی، علاقے میں دیگر بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم اور ثابت قدم ہیں،عزمِ استحکام کے تحت ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی،وطن اور ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔









