نیپال (Nepal)میں ایک اور تباہ کن سیلاب نے تباہی مچا دی، گورکھا ضلع میں سیلابی ریلے نے پورا بازار بہا دیاہے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق پہاڑی تودہ گرنے کے باعث دریاکا بہاؤ رکنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔
سلیری بازار مکمل طور پر بہہ گیا،جگت بازار میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:ڈی ویلیئرز چھا گئے، 2 میچوں میں 16 چھکے
سیلابی ریلے نے علاقے میں کاروباری مراکز اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔









