بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سلمان خان کا بیڈروم میں نادیدہ قوت کی موجودگی کا سنسنی خیز انکشاف

بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنے بیڈروم میں کسی نادیدہ اور غیر معمولی قوت کی موجودگی کا سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ڈائریکٹر و پروڈیوسر کرن جوہر کے پروگرام میں شرکت کے دوران سلمان خان نے فلم انڈسٹری اور اپنی زندگی کے ماضی کے مختلف قصوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بیڈروم میں کبھی اکیلا محسوس نہیں کرتے تھے، بلکہ وہاں ہمیشہ کسی ایسی نادیدہ شے کی موجودگی کا احساس رہتا تھا جسے انہوں نے کبھی دیکھا نہیں تھا۔

اداکار کے مطابق جب بھی وہ کمرے سے باہر نکلتے تو بتیاں خود بخود جلنے بجھنے لگتیں، الماریاں کھل جاتیں اور میوزک سسٹم خود ہی چل پڑتا تھا، جبکہ باتھ روم میں ہونے کے دوران بھی باہر کسی کے موجود ہونے کی آہٹ محسوس ہوتی تھی۔ کرن جوہر کی جانب سے کمرے میں جنات کی موجودگی کے سوال پر سلمان خان نے وضاحت کی کہ ضروری نہیں کہ وہ جنات ہی ہوں، تاہم غیر معمولی واقعات کے باوجود وہ کبھی خوفزدہ نہیں ہوئے کیونکہ اس نادیدہ قوت نے انہیں کبھی کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ اداکار نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے مزید کہا کہ ان کی اس نادیدہ قوت سے بس یہی درخواست تھی کہ اگر وہ کوئی خوبصورت عورت ہے تو ان کے سامنے ظاہر ہو جائے۔