اسلام آباد: حکومت نے 16 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 23 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ تمام منظور شدہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر کیلئے ہوگا۔









