بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف بی آر کی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تجارتی تنظیموں اور کاروباری برادری کی پرزور درخواست پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے اس سے قبل 30 ستمبر کی حتمی تاریخ کو بڑھا کر 15 اکتوبر کیا تھا، جسے اب تاجروں اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیشِ نظر مزید آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں سال ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے اور فائلرز کی کل تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جو کہ گزشتہ برس اسی مدت کے دوران 52 لاکھ سے زائد تھی۔

CCC

اعداد و شمار کے مطابق ریٹرن فائل کرنے والوں میں 45 لاکھ سے زائد نان سیلیریڈ افراد اور 22 لاکھ سے زائد تنخواہ دار طبقے کے افراد شامل ہیں۔ مزید برآں، چھوٹے دکانداروں کے لیے متعارف کرائی گئی خصوصی اسکیم کے تحت اب تک 2,875 دکانداروں نے رجسٹریشن کرائی ہے، جن میں سے 1,473 تاجروں نے اپنے ٹیکس گوشوارے کامیابی سے جمع کروا دیے ہیں۔