موسم کی تبدیلی کے ساتھ لاہور(Lahore) کی فضا بھی آلودہ ہوگئی، لاہور بدستور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبرپر، لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 344 ہوگیا۔
جی ٹی روڈ اور شاہدرہ میں فضائی آلودگی کی شرح 500 ریکارڈ، ڈی ایچ اے فیز 6 میں 357، کاہنہ نو میں 342ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانبوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے حکم پرسموگ تدارک کریک ڈاؤن جاری ہے ،
لاہور ٹریفک پولیس نے رات گئے خصوصی ناکے قائم کئے ۔ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ لاہورآلودہ شہروں میں سرفہرست، انسانی صحت اور عوامی تحفظ کےلئے سخت اقدامات اٹھانا ہونگے۔
مزیدپڑھیں:حکومت صنعتی شعبے کی استعداد بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
بغیر ترپال مٹی،ریٹ والی ٹرالیوں، ڈمپرز کا شہر لاہور میں داخلہ بند ہے، خلاف ورزی پر پرچہ دئیے جارہے ہیں۔
انتہائی خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا ڈرائیونگ لائسنس بھی معطل ہونگے۔









