بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پولنگ شروع ہونے سے پہلے ٹرمپ انتظامیہ کو دھچکا

امریکا میں وسط مدتی انتخابات(Mid Term Elections) کے لیے پولنگ شروع ہونے سے پہلے ٹرمپ انتظامیہ کو دھچکا لگ گیا۔

امریکی سپریم کورٹ نے کیلیفورنیا میں متنازع ووٹوں کی گنتی روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔

ٹرمپ انتظامیہ کا الزام ہے کہ بعض ووٹرز امریکی شہری نہیں ہیں۔

مزیدپڑھیں:امریکی مڈٹرم انتخابات: پاکستانی نژاد امیدوار بھی میدان میں

واضح رہے کہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں چند گھنٹے رہ گئے، سروے اور پول میں ڈیموکریٹس کو ایوانِ نمائندگان میں برتری ملنے کا امکان ہے۔

سینیٹ کی 7 اہم نشستوں پر سخت مقابلہ متوقع ہے۔

امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ کامیابی پر ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کے بغیر حکمرانی کی حکمتِ عملی تیار کر لی ہے۔