بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

3 چھٹیاں ایک ساتھ! حکومت کا بڑا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : حکومت نے 9 نومبر کو یومِ اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل(holiday) کا اعلان کر دیا، چھٹی کے باعث سرکاری و نجی ملازمین کو طویل ویک اینڈ میسر آئے گا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 9 نومبر کو تمام سرکاری و نجی ادارے، تعلیمی ادارے اور بینکس بند رہیں گے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

کابینہ ڈویژن نے اس نوٹیفکیشن کی کاپی تمام وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزیدپڑھیں:یہ منجن اب نہیں چلے گا، آپ کریں گدی گدی ، ہم کریں تو فساد، ہمارے خلاف چلائی جانیوالی ہر مہم کا دوٹوک جواب دیا جائے گا، مصور عباسی

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

پیر کے روز چھٹی آنے کے باعث ملازمین کے لیے ہفتہ وار تعطیلات کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کرنے والے دفاتر کے ملازمین 7 نومبر سے 9 نومبر تک مسلسل 3 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

جن اداروں میں صرف اتوار کی چھٹی ہوتی ہے، وہاں کے ملازمین کو اتوار اور پیر کی صورت میں مسلسل 2 چھٹیاں ملیں گی۔

واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبال کے فلسفے، فکر اور تحریکِ پاکستان میں ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یومِ اقبال پرجوش انداز میں منایا جاتا ہے۔