بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 2 روز کے دوران 8 ہزار پوائنٹس کا اضافہ

امریکی انتخابات کے نتائج کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے اور دو روز کے دوران 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 8 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 4 ہزار 361 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 76 ہزار 375 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

کاروبار کے آغاز پر حصص کی خرید و فروخت کا بڑا حصہ بینک آف پنجاب، کے الیکٹرک، سینرجی، میپل لیف، پاک الیکٹرون اور فوجی سیمنٹ کے حصے میں آیا جنہوں نے کاروباری حجم بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

پاک انجینئرنگ ، گندھارا انڈسٹری، پریمیئم ٹیکسٹائل، سازگار، ایبٹ لیبارٹریز، پاکستان ٹوبیکو، میزان بینک اور گندھارا آٹو موبائلز کے شیئرز کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ابتدائی سیشن کے دوران نیسلے، سیفائر ٹیکسٹائل، تاندلیانوالہ شوگر، شاہ تاج شوگر، فتح اسپورٹس اور رفحان جیسی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں سب سے زیادہ گراوٹ دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں:راولاکوٹ میں جاری دھرنوں کیخلاف آپریشن، بس ٹرمینل کلیئر کرا لیا گیا

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 276 روپے 68 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔