حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کے معاملے اہم فیصلہ کیا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 6 نومبر کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایک روز کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 56 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے رات کو قیمتوں کا تعین کیا جائے گا اور حتمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 6 پیسے کمی کردی گئی تھی، جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر نئی قیمت 362 روپے مقرر کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:مقامی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کی ترقی، نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل
ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی فی لیٹر سستا ہوگیا تھا، جس کی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔








