پی سی بی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹ 6 نومبر کو دوپہر 2 بجے سے دستیاب ہوں گے۔
شائقین کرکٹ مقررہ کورئیر سروس کے مراکز سے ٹکٹ خرید سکیں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق پہلے ٹیسٹ کے پانچوں روز کے لیے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیئم اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
جبکہ پی سی بی گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 800 روپے فی دن مقرر کی گئی ہے۔پلاٹینم باکس کا ٹکٹ 8 ہزار روپے فی کس یومیہ ہوگا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا، جس کے ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:گردوں کو صحت مند رکھنے کیلئے بہترین پھل
دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہیں۔








