بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی خاتون سے شادی؟ مسلم سینیٹر عبد السیدکا دلچسپ جواب وائرل

امریکی سینیٹر عبدالسید اپنی اہلیہ ڈاکٹر سارہ جوکاکو کے ساتھ، شادی سے متعلق دلچسپ خاندانی قصہ وائرل ہوگیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

امریکا کے نومنتخب پہلے مسلم سینیٹر مصری نژاد عبدالرحمان محمد السید کی اپنی بھارتی نژاد اہلیہ سے شادی کے حوالے سے ایک دلچسپ خاندانی قصہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عبدالرحمان محمد السید نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا تھا کہ جب بھارتی نژدا ڈاکٹر سارہ جوکاکو سے شادی کی تو مصر سے آئے ان کے چچا نے حیرت کا اظہار کیا تھا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

امریکا کے نو منتخب مسلم سینیٹر کے بقول ان کے چچا نے پوچھا کہ مصر میں 8 کروڑ افراد ہیں لیکن شادی کے لیے ایک بھارتی خاتون کا انتخاب کیوں کیا؟

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

جس پر عبدالسید نے چچا کو جواب دیا کہ بھارت میں ایک ارب افراد ہیں اس لیے اعدادوشمار کے لحاظ سے بھارتی خاتون سے شادی کا امکان زیادہ تھا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

یہ گفتگو ’’میٹ دی ریئل عبدالسید‘‘ نامی پوڈکاسٹ میں ہوئی تھی جس کی ویڈیو رواں سال اگست میں یوٹیوب پر جاری کی گئی۔

اب اس کا مختصر حصہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دوبارہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

دونوں کی شادی مئی 2006 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ عبدالسید پہلے بھی اپنی اہلیہ کے خاندان اور جنوبی بھارتی ثقافت سے تعلق پر گفتگو کرتے ہوئے مذاقاً کہہ چکے ہیں کہ تقریباً دو دہائیوں کی شادی کے بعد وہ خود کو عرب سے زیادہ بھارتی محسوس کرتے ہیں۔

عبدالرحمان محمد السید نے بدھ کو امریکی ریاست مشی گن سے ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کو شکست دے کر سینیٹ کی نشست جیتی اور امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان سینیٹر منتخب ہوئے۔

مزید پڑھیں:سعودیہ کے بعد چین اور کویت کی بھی قرض رول اوور کی یقین دہانی

ان کی اہلیہ ڈاکٹر سارہ جوکاکو بھارتی نژاد امریکی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جن کے آباؤ اجداد کا تعلق کرناٹک کے ساحلی شہر بھٹکل سے ہے۔