بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکپتن، خوفناک ٹریفک حادثہ، 11 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

پاکپتن میں دیپالپور روڈ پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد شدید زخمی ہوگئے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس ملتان سے لاہور جا رہی تھی کہ دیپالپور روڈ پر 17 ایس پی کے قریب آلوؤں سے لدے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر اس میں پھنس گئے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بس میں پھنسے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

واقعے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جاوید اقبال بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting