بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ بڑی تعداد میں جمع ہو کر میری عزت افزائی کی،زلفی بخاری

لندن:تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہاہے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ بڑی تعداد میں جمع ہو کر میری عزت افزائی کی ہے -ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جس ایونٹ کی تصاویر پھیلائی جا رہی ہیں اس میں 1500 سے زائد لوگ موجود تھے -انہوں نے کہاکہ جس شخص کو مجھ سے جوڑا جا رہا ہے اس کو جانتا تک نہیں اس شخص سے پہلی اور واحد ملاقات اس فنکشن میں ہوئی – زلفی بخاری نے کہاکہ اہم بات یہ ہے کہ الزام لگانے والا شخص برطانیہ میں یہ بات کر رہا ہے – زلفی بخاری نے کہاکہ برطانیہ میں جھوٹا الزام لگا کر بچنا نا ممکن ہے – زلفی بخاری نے کہاکہ الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ تحقیقات ضروری ہیںاگر الزامات جھوٹے ہیں تو برطانوی عدالت سے رجوع کر لیں ۔