بیروت (ویب ڈیسک) لبنان کی اداکارہ اسٹیفنی صلیبہ کو کرپشن تحقیقات میں شامل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔صلیبہ کو فنانشل پراسیکیوٹر علی ابراہیم کی طرف سے تفتیش کے بعد فنانشل اٹارنی نے حراست میں لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جج غدا عون لبنان کے مرکزی بینک کے صدر ریاض سلامے کے خلاف جاری کیس کی سماعت کر رہی ہیں۔جج نے عرب میڈیا کو تصدیق کی کہ انہوں نے اداکارہ صلیبہ کو تفتیش میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کو شک ہے کہ ریاض سلامے نے غبن شدہ رقم سے اداکارہ کو تحائف اور جائیدادیں خرید کر دیں۔صلیبہ ایک مقبول ٹی وی سیریز کی میزبان ہیں اور ان کے 23 لاکھ انسٹاگرام فالوورز ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ریاض سلامے کو کچھ وقت پہلے تک لبنان کے بینکنگ سیکٹر میں ترقی کیلئے سراہا جاتا تھا لیکن اب وہ لبنان سمیت 5 یورپی ممالک میں 30 کروڑ ڈالر زاور 50 لاکھ یورو کی خرد برد کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔









