بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی فلم “کملی” کی یورپی فلم فیسٹیول روٹرڈیم میں سکریننگ کی جائے گی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی معروف  فلمساز سرمد کھوسٹکی فلم  “کملی” کی انٹرنیشنل فلم فیسٹول روٹرڈیم میں سکریننگ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار اور فلم میکر سرمد کھوسٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے اپنی فلم کی ایک اور کامیابی کا اعلان کیا ہے۔سرمد نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ” انہیں بے حد خوشی ہے کہ ان کی فلم “کملی” یورپ کے ایک فلمی میلے آئی ایف ایف آر میں سکرین کی جائے گی، امید ہےکہ  فلم دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑنے میں کامیاب ہوگی “۔

کملی فلم فیسٹول اگلے برس نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم میں منعقد کیا جا یا گا   جو  آئی ایف ایف آر کے 52 ویں  ایڈیشن  25 جنوری سے 5 فروری تک جاری رہے گا۔فلم میں صبا قمر، نمرہ بچہ ، ثانیہ سعید، حمزہ خواجہ سمیت عمیر رانا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ یہ فلم رواں برس 3 جون کو ملکی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 2021 میں اس فلمی میلے میں بھارتی فلم “پیبلز”نے کامیابی حاصل کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Khoosat Films (@khoosatfilmsofficial)