بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک بوستان کی افغانستان سے مقامی کرنسی میں تجارت کی تجویز

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرنسی ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہےکہ امریکی ڈالر کی قیمت نہ گرنے کی بڑی وجہ ڈالر کی افغانستان اسمگلنگ اور دوست ممالک سے قرض نہ ملنا ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی افغانستان ا سمگلنگ پر مکمل قابو پانے کے علاوہ افغانستان کی تجارت افغانی کرنسی یا پاکستانی روپے میں کرنے سے ڈالر کی قیمت نیچے لائی جا سکتی ہے، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ نے پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی نہ ہونے کا ذمہ دار بیرونی ممالک سے بذریعہ آفیشل چینل آنے والی رقوم کے سرکاری طریقہ کار میں انتہائی سختی، درآمدی تیل کے استعمال کے ذرائع اور سرکاری اخراجات میں کمی نہ ہونے کو قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’اگر حکومت 80رکنی کابینہ اورسیکڑوں ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دوروں، الاؤنسز اور مہنگی گاڑیوں سمیت دیگر اخراجات کو کم کرے تو ڈالر کا ریٹ مستقل طور پر نیچے آسکتا ہے۔‘غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں ملک بوستان نے کہا افغانستان پر تاحال پابندیاں ہیں اور وہاں ڈالر کا کوئی اور ذریعہ نہیں اور ان کی تجارت مکمل طور پر ڈالر سے ہے۔