لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی معروف ٹک ٹاک سٹار سحر حیات اور گلوکار سمیع رشید نے اپنی شادی کے بعد پہلا ویلنٹائن ڈے منایا ۔جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سحر حیات نے حال ہی میں گلوکار سمیع رشید سے شادی کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو سرپرائز دیا تھا۔ اس جوڑے نے اپنے خاندان ،دوستوں سمیت چھوٹی سی تقریب میں شادی کی ۔شادی کے بعد ان کے رومانی کئی فوٹوشوٹ بھی انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کئے ۔ اب حال ہی میں انہوں نے شادی کے بعد اپنے پہلے ویلنٹائن ڈے کا رومانی فوٹو شوٹ اپنے مداحوں کےساتھ شیئر کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کلاسک سیاہ اور سرخ تھیم کا انتخاب کیا۔ سحر حیات اپنے سیاہ گاؤن میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ سمیع نے بھی سیاہ رنگ کی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔مداحوں کی جانب سے انکے نئے فوٹو شوٹ سےمتعلق ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہاہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ” آپ صرف نام کے مسلمان ہو۔اپنی بیوی کو کس طرح کا لباس پہنا کر اپنے فوٹو شوٹ کروایا ہے آپکو مرنا بھول گیا ہے کیا”۔
جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ “ماشااللہ میں صدقے جاوں”۔
View this post on Instagram









