ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ رجیم چینج سے متعلق امریکا پر الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بلیم گیم سے متعلق تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، پروپیگنڈا اور غلط معلومات کو دو طرفہ تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، جمہوری اور خوشحال پاکستان امریکا مفادات کیلئے اہم ہے









