لاہور: پاکستان کے نامور لوک اور اسٹیج گلوکار طارق طافو(Tariq Tafoo) انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد موسیقی کی دنیا اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔گلوکار طارق طافو کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
طارق طافو نے اپنی منفرد آواز اور پنجابی لوک گائیکی کے ذریعے شہرت حاصل کی اور کئی دہائیوں تک موسیقی کے میدان میں خدمات انجام دیں۔ ان کے گائے ہوئے متعدد گیت عوام میں بے حد مقبول ہوئے اور آج بھی شائقین موسیقی میں پسند کیے جاتے ہیں۔

فنکار برادری، سیاسی و سماجی شخصیات اور مداحوں نے طارق طافو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طارق طافو کے انتقال سے پاکستانی موسیقی ایک منفرد آواز سے محروم ہو گئی۔
واضح رہے کہ گلوکار طارق طافو نامور موسیقار طافو خان کے صاحبزادے تھے۔ طارق طافو نے “لاہور لاہور اے” گانا گا کر مقبولیت حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں:تاریخ رقم، میسی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنیوالے فٹبالر بن گئے
مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے تفصیلات اہل خانہ کی جانب سے بعد میں جاری کی جائیں گی۔








