ہونڈا کمپنی نے ایک بار پھر موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 10,000 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ ہونڈانے CD70 کی قیمت میں 5000 روپے کا اضافہ کر کے 149,900 روپے کر دیا گیا ہے جبکہ Honda CD70 Dream 5,400 روپے کے اضافے کے بعد 160,900 روپے میں دستیاب ہوگا۔
اسی طرح Honda Pridor 7,400 روپے کے اضافے کے بعد 197,900 روپے میں دستیاب ہوگی۔
مزید یہ کہ ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 8,000 روپے اضافے سے 222,900 روپے اور ہونڈا سی جی 125 ایس کی قیمت 10,000 روپے اضافے سے 265,900 روپے ہوگئی ہے۔









