بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے،شاہد آفریدی کا کپتان کو مشورہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نام لئے بغیر سابق وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ؛ رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے کہا کہ الزامات، سازشیں، حتی کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔ اسی حسن پر میزان لگتا ہے اسی سے کردار امر ہوتے ہیں۔