بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اقوام متحدہ کے ماہرین کا طالبان سے نیا عدالتی ضابطہ واپس لینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ (United Nations) کے انسانی حقوق کے ماہرین نے طالبان انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیا عدالتی ضابطہ فوجداری فوری طور پر واپس لے۔

افغان میڈیا کے مطابق ماہرین نے اس نئے ضابطے کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ماہرین نے خاص طور پر سرعام سزاؤں اور کوڑے مارنے کے عمل کو غیر انسانی اور انسانی وقار کے خلاف قرار دیا ہے اور اس کے فوری خاتمے پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیں:سابق افغان کرکٹر کی تشویشناک حالت، شاہد آفریدی کی مدد کی پیشکش

ان کا کہنا ہے کہ نئے فوجداری ضابطے میں جرائم کی تعریف مبہم ہے جبکہ ججوں کو غیر معمولی اور وسیع اختیارات حاصل ہیں، جس سے کمزور اور بےگناہ افراد کے غلط طور پر نشانہ بننے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین نے زور دیا ہے کہ قانون سازی کے عمل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جائے تاکہ انسانی حقوق اور انصاف کے تقاضوں کو یقینی بنایا جا سکے۔