بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونا خریدنا ہوا آسان، قیمت میں بڑی کمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے،گذشتہ دنوں قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں یکایک 1800 روپے فی تولہ کمی ہو گئی ہے۔
1800 روپے کی کمی کے بعدایک تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار 700 روپے کا ہو گیاجبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 1543 روپے کمی آ گئی۔10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 500 روپے ہو گئی ،ایک تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کم ہو کر 2,550 روپے ہو گئی۔