بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز شریف کا یوم دفاع پاکستان پر شہدا اور غازیوں کو سلام عقیدت

اسلام آباد(ممتازنیوزش) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے یوم دفاع پاکستان پر شہدا اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6ستمبر 1965 ایسا تاریخی اور یادگار دن ہے جب طاقت کے نشے میں چور کئی گنا بڑے دشمن کو وسائل اور تعداد میں کہیں کم ایک قوم نے ناکوں چنے چبوا دیئے تھے۔سمندر، صحرا، فضا، فلک بوس چوٹیوں اور میدانوں میں، ہر جگہ، ہر محاذ پر ہماری افواج نے شجاعت اور بہادری کے وہ کارنامے دکھائے جس نے دشمن کو عبرت کی مثال بنا دیا تھا۔افواج پاکستان اور متحد عوام مل کر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بناتے ہیں۔اس اتحاد پر ضرب لگانا، پاکستان کے دشمنوں کا اصل منصوبہ ہے جسے ہم نے مل کر ناکام بنانا ہےدشمن کی اس رشتے میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش، حسرت ناتمام ہی رہے گی،ان شاءاللہشہدا کے تقدس اور احترام پر قوم نے کبھی سمجھوتہ کیا نہ کرے گی قوم شہدا کی قربانیوں اور ان کے احترام کی وارث ہےشہدا کا تقدس اور احترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے9 مئی جیسے سیاہ واقعات دشمن کی سازش کا حصہ ہے جسے قوم برداشت نہیں کرے گیمظبوط افواج، امن معاشی بحالی کے ضروری تقاضے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری افواج عظیم قربانیاں دے رہی ہیں عوام اور افواج پاکستان کے مظبوط رشتے میں دشمن کو دراڑ نہیں ڈالنے دیں گے نوجوانوں کو جنگ ستمبر کے قومی جذبے سے ہم کنار کریں گے، دشمن کی منفی سوچ سے اپنے نوجوانوں کے ذہنوں کو بچائیں گے شہیدوں، غازیوں کو وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں۔