بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور ماسٹر پلان کیس: پرویز الٰہی نے جعلسازی سے 10ارب روپے کا فائدہ حاصل کیا،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ نے کہا ہے کہ لاہور ماسٹر پلان کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جعلسازی سے 10ارب روپے کا فائدہ حاصل کیا۔ تفتیش کیلئے ان کی گرفتاری اور ریمانڈ ضروری ہے۔ فرح گوگی کی گرفتاری کیلئے جلد ریڈ نوٹس جاری کروانے کی اسٹیج پر ہوں گے۔ عثمان بزدار کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ لاہور ماسٹر پلان کیس میں پرویز الٰہی نے قصور میں واقع ذاتی اراضی کو جعلسازی کے ذریعے منصوبے میں شامل کیا، جس سے ان کے خاندان کو دس ارب روپے کا فائدہ پہنچا۔
سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ رحیم یار خان شوگر ملز کیس اور پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں بھی پرویز الٰہی واضح طور پر ملوث ہیں، ان کا ریمانڈ لے کر تفتیش کرنا بہت ضروری ہے۔ مجسٹریٹ کی جانب سے پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کی وجہ سے کیس پر بہت برا اثر پڑا۔
انہوں نے کہا کہ فرح گوگی کے خلاف مقدمہ درج ہے، ان کی گرفتاری کیلئے جلد ریڈ نوٹس جاری کروایا جائےگا۔