لندن(ممتاز نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے اکتوبرمیں اپنی وطن واپسی کی تصدیق کردی ۔ لندن میں کارکنوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ پاکستان واپس آرہا ہوں ،ملک کو خوشحالی کی طرف لے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ چند افراد نے مخصوص مقاصد کےلئے پاکستان کو نقصان پہنچایا۔نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے بھی ملاقات کی جس میں نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی کےلئے لاہور ایئرپورٹ فائنل ہوگیا،نوازشریف پاکستان پہنچنے پر راہداری ضمانت لے سکتے ہیں،نوازشریف کوتجویز دی گئی ہے کہ وہ ہواپسی پر داتا دربار جائیں اورکارکنوں سے خطاب کے بعد رائیونڈ روانہ ہوں ۔
اگلے ماہ پاکستان پہنچ رہا ہوں ، نوازشریف نے واپسی کی تصدیق کردی








