بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مراکش میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی کا دکھ ، مشکل وقت میں مراکش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مراکش میں زلزلہ سے بڑے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ مراکش میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی کا دکھ ہے،پاکستان کی حکومت، نگران وزیراعظم اور قوم اس مشکل وقت میں مراکش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،قوم کی دعائیں مراکش کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں،ہفتہ کو اپنے پیغام میں نگراں وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کے بہن بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے،نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے قدرتی آفت میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔