بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا آفیشل سیکرٹ آیکٹ کو کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی قانون کو کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی جس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی قانون کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آرمی ترمیمی ایکٹ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ آرٹیکل 10 اے، 8 اور 19 کے منافی ہے، صدر مملکت نے مذکورہ ایکٹس پر دستخط بھی نہیں کیے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے آئینی درخواست کے فیصلے تک دونوں قوانین کو معطل کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔