کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ بگٹی سے سبی جانے والے فٹبال ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو مسلح ڈاکووں نے اغوا کر لیا گیا ہے۔ فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو جانو بٹی کے علاقے میں گاڑی سے اتار کر اغوا کیا گیا۔
لیویز حکام کے مطابق اغوا ہونے والوں میں عامر ولد ذاکر حسین، فیصل ولد حنیف سہیل، احمد ولد عمر بخش، یاسر ولد امیر بخش، شیراز ولد داد محمد اور بابر ولد ڈوٹا شامل ہیں۔
فٹبال ٹیم میں 18 نوجوان شامل تھے جو وزیراعلیٰ گولڈ کپ ٹورنامنٹ کھیلنے جا رہے تھے۔لیویز اور سیکیورٹی اداروں نے اغوا ہونے والے کھلاڑیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا
نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کا ڈیرہ بگٹی کے علاقے جانی بیٹی سے 6فٹبالرز کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سبی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے مغوی کھلاڑیوں کی باحفاظت واپسی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ اس کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی بازیابی کو یقینی بنانے کے لئے مربوط کوششیں کی جائیں۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ صورتحال کے مطابق ایف سی کی معاونت بھی حاصل کی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کھلاڑی ہمارا سرمایہ ہیں انکی سلامتی اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ ایف سی لیویز اور پولیس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کھلاڑیوں کی بازیابی کی کارروائی کے فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی: صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی کی ڈی سی سے رابطہ، کھلاڑیوں کی فوری بازیابی کی ہدایت کی ہے۔
ڈیرہ بگٹی سے فٹبال ٹیم کے 6 کھلاڑی اغوا،بازیابی کے لیے آپریشن شروع








