راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر کیے گئے حملے میں لانس نائیک جمشید شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میر علی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں لانس نائیک جمشید نے جامِ شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ، لانس نائیک شہید








