کراچی کے علاقے صدر میں غلط پارک کی گئی موٹر سائیکلوں کو اٹھانے والے عملے پر شہریوں کی جانب سے تشدد کیا گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کے تشدد کے باعث عملے کو جان بچاکر بھاگنا پڑگیا، واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل اٹھانےکے بعد 500 روپےجرمانہ کیاجاتا ہے، آج کل مہنگائی کے اس دور میں پیٹرول ڈلوانا مشکل ہے، پارکنگ اور جرمانہ کہاں سے دیں؟









