بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور میں دھماکا، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا

پشاور(ممتازنیوز )پشاور میں دھماکا ہوا ہے، پولیس کے مطابق دھماکا ورسک روڈ پر ہوا ہے۔

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہو سکا ہے۔

دھماکے کے فوری بعد علاقے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔