بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاوردھماکا،ملک دشمن اور سازشی عناصر پہلے بھی ناکام ہوئے آئندہ بھی ناکام ہوں گے،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(ممتازنیوز )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پشاور میں ورسک روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ تمام متاثرہ افراد کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں،دشمن عناصر کی طرف سے دہشت گردی کے گھناونے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں،پیرکواپنے بیان میں اسپیکرقومی اسمبلی نےکہاکہ اس طرح کے واقعات پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز کے ملک کی بقا اور سلامتی کے عزم کو نہیں توڑ سکتے،پاکستان نے ہمیشہ ڈٹ کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور آئندہ بھی اسی طرح کرتا رہے گا،ملک دشمن اور سازشی عناصر پہلے بھی ناکام ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے