پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پشاور میں ورسک روڈ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔
انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہادر افواج دہشت گردی کے خلاف بڑے عزم سے لڑ رہی ہیں۔
انہوں نے فورسز کو سلام اور دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم کرتےہوئے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف لڑنے والی تمام فورسز کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم دہشت گردی کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔
انہوں نے اس دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت کے لئے دعا کی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی ورسک روڈ، پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت
مریم نواز شریف کا زخمیوں اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار @MaryamNSharif pic.twitter.com/1tJhtyDbf0
— PMLN (@pmln_org) September 11, 2023
واضح رہے کہ پشاور میں ورسک روڈ پر فرنٹیئر کور کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 اہلکار شہید جبکہ 7 اہلکار اور 3 شہری زخمی ہوئے ہیں۔
سی سی سی پی او پشاور اشفاق انور کے مطابق ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکا خودکش نہیں، بارودی مواد روڈ کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔









