بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ذمہ دارانہ صحافت وقت کی اہم ضرورت ہے،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے وفد نے ملاقات کی،نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے نومنتخب عہدیداران صدر طیب بلوچ، جنرل سیکرٹری اعظم گل، سیکرٹری اطلاعات شہریار شعیب بخاری و دیگر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
نگراں وزیراطلاعات نے وفد سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نگران حکومت آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے، صحافت میں کورٹ رپورٹرز کا کردار بہت اہم ہے، کورٹ رپورٹرز ٹیکنیکل فیلڈ ہے، وکلاءکی طرح صحافیوں کو بھی قانون سے آگاہی رکھنا پڑتی ہے،میڈیا کا بنیادی مقصد درست معلومات عوام تک پہنچانا ہے، عوام کو قانونی معاملات اور اہم عدالتی فیصلوں سے آگاہی فراہم کرنے میں کورٹ رپورٹرز کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ سپریم کورٹ کی کوریج انتہائی اہم اور حساس معاملہ ہے،کورٹ رپورٹرز احسن طریقے سے یہ ذمہ داری انجام دے رہے ہیں،ذمہ دارانہ صحافت وقت کی اہم ضرورت ہے،غیر جانبدارانہ اور ذمہ دارانہ صحافت سے ہی معاشرہ درست سمت لے سکتا ہے،فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کے مسائل حل کریں گے۔