اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹر رانا مقبول احمد کی وفات پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ رانا مقبول احمد ہمارے ہمدم دیرینہ اور سینٹ میں ایک اہم رفیق کار تھے جو پارٹی وابستگی سے بالا تر ہو ایوان کی کارروائی میں راہنمائی کا مخلصانہ کردار ادا کرتے تھے۔ ان کی کمی پارٹی ہی نہیں، سینٹ اور ان کے دوست بھی محسوس کرتے رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا سینیٹر رانا مقبول احمد کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار








