اسلام آباد(ممتازنیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نےبلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ کے دھماکے میں زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔سابق وزیر اعظم نے حافظ حمد اللہ سمیت دیگر زخمیوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہاراورصحت یابی کی دعا کی ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ حافظ حمد اللہ اور دیگر زخمیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گرد ہر محب وطن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔پورا پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے۔شہباز شریف نے حافظ حمد اللہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
دہشت گرد ہر محب وطن کو نشانہ بنا رہے ہیں ، شہباز شریف








