لاہور(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے امور اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا ۔ وطن واپسی پر قائد محمد نوازشریف کا تاریخی استقبال کرنے کی حکمت عملی پر غور ہو گا۔اجلاس میں شرکاء نے 21 اکتوبر کو پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے راہنماؤں، سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے نواز شریف کے حق میں دھواں دھار تقریریںکیں۔ شرکاء کا قائد نواز شریف کی آمد پر بھرپور جوش وجذبے کا اظہارکیا۔ شرکاء نے کہا کہ وطن واپسی پر قائد محمد نوازشریف کا تاریخی استقبال کیاجائے گا۔اجلاس کے شرکاءنے اس موقع کو تاریخی بنانے اور تیاریوں کے حوالے سے اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں۔شرکاء نے مزید کہا کہ نوازشریف ایک بار پھر قوم اور ملک کو اِن بحرانوں سے نکالیں گے۔ قوم کی ذمہ داری ہے کہ چالبازوں،فراڈیوں، جھوٹوں اور توشہ چوروں کے پراپگنڈے سے ہوشیار رہیں،نوازشریف ہی پاکستان سے معاشی بدحالی ، مہنگائی ، بے روزگاری کے سیاہ اندھیرے ختم کرسکتے ہیں۔قوم کو معاشی دکھوں سے نجات صرف نوازشریف ہی دلا سکتے ہیں۔صرف نواز شریف وعدے پورے کرتا ہے۔اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے۔پنجاب اور لاہور کے عوام اپنے محسن کا فقید المثال استقبال کرنے کےلئے منتظر ہیں۔شرکاء کا کہنا تھا کہ نوازشریف ، مسلم لیگ (ن)،اس کے راہنماؤں اور کارکنوں کو ملک اور عوام کی خدمت کرنے کی سزا دی گئی۔نواز شریف کو سزا کا خمیازہ پاکستان، عوام بالخصوص، پنجاب اور لاہورکے عوام بھگت رہے ہیں،قائد نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔اسی جذبے سے قوم کی ترقی کے ہدف کے حصول کے لئے آگے بڑھتے رہیں گے۔
https://x.com/pmln_org/status/1702270770041237595?s=20









