بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مونس الٰہی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیوزڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کےصاحبزادے مونس الٰہی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔وزارت داخلہ نے مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے انٹر پول کو خط لکھ دیا ۔
ذرائع کے مطابق وزرات داخلہ نے ایف آئی اے کی سفارش پر سیکرٹری خارجہ آفس کو بھی مراسلہ لکھ دیا ۔
خط ایف آئی آر نمبر 16/2023, 18/2023 اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور میں درج مقدمے کا لکھا گیا۔
واضح رہے کہ مونس الٰہی اپنے والد کی حکومت ختم ہونے سے چند دن پہلے چارٹرڈ جہاز کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے اور اس وقت کے وہ بیرون ملک ہی ہیں۔