اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ( سی ای سی ) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
پیپلزپارٹی نے سی ای سی اجلاس میں مسلم لیگ ( ن ) پر انتخابات میں التوا کی کوششوں میں شریک ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کےاجلاس میں پی پی ارکان کی جانب سے نگران حکومت پر شدید تنقید کی گئی اور نگران کابینہ میں ن لیگی ارکان کی موجودگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
فواد حسن فواد ، احد چیمہ اور عمر سیف کی نگران کابینہ میں شمولیت کو لے کر اراکین نے ایک بار پھر لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کیا۔
پی پی ارکان کا کہنا تھا کہ ن لیگی ارکان پیپلزپارٹی پر مسلسل تنقید کررہے ہیں ، پارٹی قیادت معاملے کو دیکھے ۔
سی ای سی ارکان نے مردم شماری کے نتائج پر بھی اعتراضات اٹھائے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مردم شماری کے حوالے سے اہم فیصلے کا جلد اعلان کرے گی۔
پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی








