بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کا بجلی چوری، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی چوری، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی چوری، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں میں تاثر جارہا تھا کہ ایک ہفتے کی مہم ہے، پہلے ایک کنفیوژن تھی کہ کون کارروائی کرےگا، لوگوں میں تاثر تھا حکومتی اقدامات ایک یا 2 ہفتےکے لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سول ادارے اپنی کارکردگی کو بہتر کرے، ہمیں جہاں جہاں ضرورت پڑے گی تو گورننس کو بہتر کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بجلی چوری، ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے اسٹریٹجی بنائی جائے گی، اور ان لوگوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، ایک ہفتے سے تمام صوبوں سے اچھی خبریں آرہی ہیں، اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے جو اقدامات کئے گئے وہ اطمینان بخش ہیں۔