بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجلی چوری اورعدم ادائیگی کے خلاف اقدامات کے اچھے نتائج،حکومتی اقدامات سے کئی شعبوں میں بہتری آئی ہے ،نگراں حکومت

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگراں وزیرخزانہ شمشاداختر نے کہاکہ حکومت کوکئی چیلنجز کاسامناہے ،نگراں حکومت نے مسائل کے حل کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں ،حکومتی اقدامات سے کئی شعبوں میں بہتری آئی ہے ،اقتصادی مشکلات ختم ہورہی ہیں زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہورہے ہیں ،اسلام آبادمیں نگراں وفاقی وزیرتوانائی محمدعلی اورنگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شمشاد اختر نے کہاکہ مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں

نگراں وزیرتوانائی نے کہاکہ برسوں سے بجلی چوری ہورہی تھی مگر کوئی روک نہیں رہاتھا،بجلی چوری اورعدم ادائیگی کے خلاف اقدامات کے اچھے نتائج نکلے ہیں