لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی فوری تاریخ دے ، لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام الیکشن کی تاریخ کےاعلان سے ختم ہوسکتا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کولیول پلئینگ فیلڈ ملنی چاہیئے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سی ای سی میں سیاسی ومعاشی بحران پر بات ہوئی، سی ای سی میں ملک میں آئینی بحران پربحث ہوئی،الیکشن کمیشن انتخابات کی فوری تاریخ دے،عوام پیٹرول،بجلی،چینی کی قیمتوں میں اضافےسےپریشان ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کوآفت زدہ قراردیاجائے،سی ای سی کاطویل اجلاس ہوا،تمام رہنماؤں نےرائےپیش کی۔
انہوں نے کہا کہ لیول پلئینگ فیلڈپراعتراضات آصف زرداری کےسامنےرکھے۔انہوں نے کہاکہ جلد ازجلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ، ہم الیکشن کی تاریخ ینے کی درخواست کر رہے ہیں ۔الیکشن کی تاریخ آئے گی تو اپنی حکمت عملی سامنے رکھیں گے ۔
بلاول بھٹو کا ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تاریخ دینے کا مطالبہ








