بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف الیکشن کمشنر کا صدر علوی کے خط کا جواب نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(ممتاز نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے عام انتخابات کی دینے تجویز کرنے پر اہم فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت کے خط کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
ذرائع الیکشن کمشنر کے مطابق صدر مملکت نے خط میں قومی اسمبلی کے انتخابات کی بات کی ہے، صوبوں کی نہیں، اگر گورنر صوبوں کے انتخابات کی تاریخ الگ دیں تو آئینی بحران پیدا ہوگا، صدر اور گورنز انتخابات کی الگ الگ تاریخ دیں، پھر بیک وقت نہیں ہوسکیں گے، صدر مملکت کے خط میں تاریخ کے معاملے پر کوئی سوال نہیں، تجویز دی گئی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صدر نے خط میں الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ سے رجوع کی تجویز دی، صدر مملکت کے خط کا جواب دینا نہیں بنتا، صدر مملکت انتخابات کی تاریخ پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے میں آزاد ہیں، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں ریفرنس نہیں دائر کرے گا، عام انتخابات کی تاریخ کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔