بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غیر منتخب ججز منتخب ارکان اسمبلی کی پالیسی کا کیسے جائزہ لے سکتے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ

اسلام آباد(ممتازنیوز)  نیب ترامیم کے فیصلے میں   تین رکنی بنچ کے رکن جسٹس منصور علی شاہ کا دو صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ بھی شامل ہے۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ کیس میں سوال غیر قانونی ترامیم کا نہیں بلکہ پارلیمنٹ کی بالادستی کا تھا۔ سپریم کورٹ کے غیر منتخب ججز منتخب ارکان اسمبلی کی پالیسی کا کیسے جائزہ لے سکتے ہیں۔ آئین کے مطابق ریاست اپنی طاقت اور اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کرے گی۔ اکثریتی فیصلہ آئین کے مطابق اختیارات کی تقسیم کے اصول کے خلاف ہے۔ ارکان اسمبلی کے احتساب کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔
جسٹس منصور علی شاہ کے مطابق اکثریتی فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا، نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتا ہوں۔ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار ہے، پارلیمنٹ ہی اپنے بنائے ہوئے قوانین میں ترمیم یا تبدیلی کر سکتی ہے۔ گزشتہ رات مجھے اکثریتی فیصلے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ وقت کی کمی کے باعث فی الحال تفصیلی وجوہات بیان نہیں کر رہا۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ کیس میں اختیارات کی تقسیم اور پارلیمانی جمہوریت کا سوال تھا، بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کے بغیر عدالت قانون سازی کا جائزہ نہیں لے سکتی۔ اکثریتی فیصلہ میری عاجزانہ رائے میں،آئینی اسکیم کیخلاف ہے۔ پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار کو کبھی رد نہیں کیا جاسکتا اکثریتی فیصلے میں اس بات کو نہیں پرکھا گیا کہ پارلیمنٹ نے کونسا کام غلط کیا ہے۔