بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدالت نے چودھری پرویز الہیٰ کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے چودھری پرویز الہیٰ کا  ایک دن کا جسمانی ریمانڈ  منظور کر لیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیوٹی جج نے  پرویز الہی کی جسمانی ریمانڈ پر دلائل مکمل ہونے پر  محفوظ  فیصلہ سنا دیا۔

سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں  ماسٹر پلان میں بےضابطگیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن حکام  کی جانب سے  پرویزالہی کو ضلعی کچہری میں پیش کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیوٹی جج نے  پرویز الہی کی جسمانی ریمانڈ پر دلائل مکمل ہونے پر  محفوظ  فیصلہ سنا تے ہوئے   ایک دن کا جسمانی ریمانڈ  منظور کیا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو سخت سکیورٹی میں عدالت لایا گیاتھا۔