بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف جسٹس فائز عیسیٰ کاحلف کے پہلے روز ہی چوتھا بڑا اقدام سامنے آگیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہر عدالتی فیصلہ انگریزی کے ساتھ ساتھ قومی زبان اردو میں بھی جاری کرنے کے احکامات دیئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق چیف جسٹس نے حلف اٹھاتے ہی چوتھا بڑا حکم دیا ہے۔ اور فیصلے قومی زبان میں بھی جاری کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ ۔ سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے 2015 میں اردو کے نفاذ کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ قاضی فائز عیسیٰ نے پہلا حکم سپریم سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دے دیا۔ دوسرا حکم کیس کی براہ راست سماعت کا ہے اور ممکنہ طور پر کل کی سماعت براہ راست ہوگی۔